17 اپریل 2022 - 07:38
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات/ امریکی مداخلت کے خلاف سابق پاکستانی وزیر اعظم کے جرات مندانہ موقف کی تعریف

حجت الاسلام و المسلمین علامہ "راجہ ناصر عباس جعفری" نے سابق وزیر اعظم "عمران خان" سے ملاقات کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر جعفری نے تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

دونوں فریقین نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف عمران خان کے جرأت مندانہ موقف کی تعریف کی۔

علامہ راجہ ناصر نے مزید کہا کہ وطن اور قوم کی سالمیت کے معاملے پر کوئی معاہدہ نہ کرنا عزت و احترام کی شرط ہے۔

انہوں نے پشاور اور کوئٹہ بم دھماکوں کے حوالے سے سابق حکومت کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔

اس ملاقات میں عمران خان نے حجۃ الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کے موقف کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے 9 اپریل 2022 کو امریکہ کی مداخلت کے ساتھ 14 گھنٹے کے اجلاس کے بعد عمران خان کے مواخذے اور انہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا اور سابق وزیر اعظم کو کل 341 میں سے 174 ووٹوں سے معزول کر دیا گیا۔ عمران خان نے اپنی معزولی کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔

.............

242